کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں موسلادھار بارش اورژالہ باری، برنارڈینو کاوٴنٹی میں سیلاب، ایک نوجوان بہہ گیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 13:58

کیلیفونیا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں موسلادھار بارش اورژالہ باری سے کچھ دریاوٴں میں سیلاب آ گیا۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

(جاری ہے)

جنوبی کیلیفورنیا میں سان برنارڈینو کاوٴنٹی میں موسلادھار بارش اورژالہ باری نے تباہی مچا دی، کچھ دریا بپھر گئے۔ نوجوان جوڑا دریا کنارے موجود تھا کہ سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا۔اس دوران ہائیکنگ کرنے والے ایک شخص نے لڑکی کو تو بچا لیا لیکن نوجوان دریا کی بپھری موجوں کی نذر ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کو ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی عمر اٹھائیس برس بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :