گومل ، بارودی سرنگ کا دھماکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:12

گومل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) گومل کے علاقے سپال پنگہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ میں سیکورٹی اہلکار شہیدہو گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل شکئی کے دوردرازپہاڑی علاقے سپال پنگہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس سے سیکورٹی فورسزکاایک اہلکار جاں بحق ہوگیا،جس کافوری طور پر نام معلوم نہیں ہوسکا،سیکورٹی ذرائع کا مذیدکہناتھا،کہ اہلکار اپنی معمول کے گشت پر ڈیوٹی سر انجام دے رہاتھاکہ اسی اثناء وہاں پر پہلے سے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا،جس کو طبی مددکیلئے اسپتال منتقل کررہاتھاکہ راستے میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :