کراچی : رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کو چیلنج کر دی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 11:09
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 ستمبر 2015 ء) : رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی ضمانت کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا. تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ریاض کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ماتحت عدالت نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس فائل کے بغیر عامر خان کو ضمانت دی، جو غیر قانونی ہے، اس لئے ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔
درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کو کرنا تھی لیکن وکلا کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔عامر خان کو رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا۔
(جاری ہے)
چھاپے کے دوران رینجرز نے نائن زیرو اور اس کے اطراف کی عمارتوں سے 26 مسلح افراد کو گرفتار کرنے اور بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
4 جون کو رینجرز نے عامر خان کے خلاف عزیز آباد تھانے میں مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ ان پر جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے اور انہیں مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔30 جون کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عامر خان کو 10لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم عدالت نے انہیں مقدمے کے فیصلے تک بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.