نوشہرہ : آصف زرداری ڈر کر دبئی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ نیب کا سر براہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مک مکا سے بنا ہے، احتساب سیکھنا ہے توحکومت کو چاہئیے کہ خیبر پختونخواہ سے سیکھے، خیبر پختونخواہ کا بلدیاتی نظام پورے پاکستان کے لیے ماڈل ہے، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 14:38
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نوشہرہ پہنچ گئے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور ایم کیو ایم نواز شریف پر پیچھے ہٹنے کے لیےپریشر ڈال رہے ہیں، لیکن قوم کرپشن کرنے والوں کا احتساب کرنا چاہتی ہے، آصف زرداری ڈر کر اپنے کرپشن کیسز کے باعث دبئی بیٹھے ہوئے ہیں، سویلین حکومتوں نے ایک دوسرے کے بچاؤ کے لیے نیب بنایا ہے نیب کا سربراہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مک مکا سے بنا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کچھ سیکھنا ہے تو خیبر پختونخواہ سے سیکھنا چاہئیے، کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں اس لیے سب تعریف بھی کرتے ہیں۔ ضیا اللہ آفریدی نے کرپشن کی تو پارٹی ہی کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف کارروائی رینجرز کا اختیار نہیں لیکن صوبائی حکومتیں بھی کچھ نہیں کر رہیں۔(جاری ہے)
کے پی کے نیب بھی آزاد ہے کسی کرپٹ حکمران کو بچایا نہیں جا رہا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا بلدیاتی نظام بھی پورے پاکستان کے لیے ماڈل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مجھے اور دیگر رہنماؤں کو این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے حلقوں میں جانے سے روک دیا گیا جبکہ نوا ز شریف نے کسان پیکج کا اعلان بھی کر دیا۔ اگر نواز شریف مخلص تھے تو کسان پیکج بجٹ میں کیوں نہیں رکھا گیا، انتخابات سے قبل کسان پیکج کا اعلان دھاندلی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سے غداری کرنے والوں کو بھی ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ اصل جنگ لاہور کی ہے اور مجھے روکنے کے لیے ہی ضمنی انتخابات کے حلقوں میں انتخابی مہم سے روکا گیا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ضیا اللہ آفریدی پر کور کمیٹی نے الزامات عائد نہیں کیے بلکہ ان کا احتساب کیا جا رہا ہے۔ فاٹا کی عوام کی رائے کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا چاہتے جس کے لیے ان کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کریں گے فاٹا کے تباہ شدہ نظام کو بہتر بنانے کی بات کی جائے گی جبکہ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو بھی خیبر پختونخواہ میں شامل ہونا چاہئیے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.