پشاور میں ایئرفورس کی بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 18 ستمبر 2015 08:58

پشاور میں ایئرفورس کی بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18ستمبر۔2015ء) بڈھ بیر میں ایئرفورس کی بیس پر دہشگردوں نے حملہ کردیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ آپریشن کلیئرنس جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق 7 سے 10 دہشت گردوں نے علی الصبح پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں واقع ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس کی بروقت جوابی کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے آپریشن کلیئرنس جاری ہے، اس کے علاوہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔میجر جنر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کیمپ کے رہائشی علاقے اور دفاتر کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دہشت گرد بیس کے اندر داخل ہونا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کوئیک ری ایکشن فورس کے میجر حسیب اور ایک جوان زخمی ہوا۔

دوسری جانب پاک فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرفورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :