آئندہ 15 روز کے دوران چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 30 ستمبر 2015 15:28

فیصل آباد ۔30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 15 روز کے دوران پنجاب کے چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا لہٰذا کاشتکار تسلی سے چنے کی بجائی مکمل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ چنے کی کاشت کے اکثر علاقوں میں چنے کی بجائی کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم بعض مقامات پر کاشتکار موسمی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار تھے لیکن انہیں اطلاع دی جاتی ہے کہ آئندہ ایام میں چنے کی کاشت سے علاقوں میں موسم سازگار رہے گا لہٰذا کاشتکاروں کو چاہیے کہ و ہ بلا خوف و خطر چنے کی کاشت کاعمل مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بہتر فصل کا حصول ممکن ہو سکے۔