آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 2 اکتوبر 2015 11:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلا اور شہیدبینظیرآباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ میر پور خاص، سبی، پڈعیدن 42، کراچی، نورپورتھل، حیدرآباد، تربت، ٹھٹھہ اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔کل (ہفتہ) کے روز سے کراچی سمیت سندھ میں حالیہ گرمی کی لہر ختم ہو جائے گی۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہا۔

متعلقہ عنوان :