آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء )محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہیگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ شہید بینظیر آباد، پڈعیدن 43، جیوانی، میرپورخاص، ٹھٹھہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہیگا۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہا۔