آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 6 اکتوبر 2015 11:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سب سیزیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ شہید بینظیر آباد، سبی، کوٹ ادو، رحیم یار خان، دالبندین، میرپورخاص 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ میرکھانی میں 13 اور دروش 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :