آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 10 اکتوبر 2015 20:44

اسلام آباد ۔10 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آج سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی، دالبندین اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :