آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 12 اکتوبر 2015 12:58

لاہور۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم کشمیر اور گردو نواح کے پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ملک میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی اور دالبندین میں پڑی جہاں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔