بارشوں کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں موسم بدلنے لگا

جمعہ 16 اکتوبر 2015 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) بارشوں کے بعد بالائی علاقوں میں موسم بدلنے لگا ہے اوردرجہ حرارت میں کمی کے ساتھ سردی اّہستہ اّہستہ اپنے قدم جما رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، کوہاٹ ،سرگودھا اورہزارہ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے بعد بالائی علاقوں میں سردی بڑھ رہی ہے۔قلات، گلگت اور استور میں درجہ حرارت دس ڈگری سے بھی نیچے آ گیا۔پشاور، کوہاٹ ،سرگودھا اورزارہ کے علاقوں میں بارش کے بعد خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب، اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :