آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

جمعہ 16 اکتوبر 2015 15:32

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ‘ ہزارہ‘ پشاور ‘ کوہاٹ‘ ژوب ‘ کوئٹہ ‘ راولپنڈی‘ اسلام آباد‘ سرگودھا ڈویژن سمیت فاٹا‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش خضدار میں 13ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔