ہیٹ سٹوری3کی دونوں ہیروئنز کو ”سلمان خان“ نے بولڈ مناظر کی عکسبندی کا مشورہ دیا؟

اتوار 18 اکتوبر 2015 12:34

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اکتوبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر ہیرو سلمان خان کے ساتھ اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ڈیز ی شاہ اور زرین خان کا کہنا ہے کہ انھیں شہوت انگیز فلم ”ہیٹ سٹوری 3“میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کا مشورہ سپر ہیرو کی طرف سے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ”ہیٹ سٹوری 3“کے حال ہی میں جاری کیے جانے والے ٹریلر میں بولڈنس کے گزشتہ ریکارڈ ز کسی حد تک ٹوٹتے دکھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سلمان خان کی فلم ”ویر“ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی زرین خان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بولڈ مناظر عکس بند کرانے میں ذیادہ اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں اداکارائیں ”ہیٹ سٹوری 3“میں خاصے بولڈ کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔تاہم دونوں اداکاراؤں کے بیانات میں ایک چیز مشترک ہے، دونوں کا کہنا ہے کہ انھیں ”ہیٹ سٹوری 3“ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کیلئے سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے قائل کیا گیا ہے جبکہ وہ خود سے اس قسم کے کردار کرنے کیلئے راضی نہ تھیں۔تاہم سپر سٹار کی طرف سے تاحال اس سلسلے میں خاموشی نہیں توڑی گئی۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ بجرنگی بھائی جان فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کیسا رد عمل ظاہر کرتے ہیں