توقیر ناصر سبکدوش ، سیکرٹری انفارمیشن سید طاہررضا ہمدانی پنجاب فلم سنسربورڈ کے چیئرمین مقرر

واسع چوہدری وائس چیئرمین ہوں گے ،نئی انتظامیہ کے تحت بورڈ کی از سر نو تشکیل ، معروف شوبز شخصیات شامل

جمعہ 4 جولائی 2025 18:44

توقیر ناصر سبکدوش ، سیکرٹری انفارمیشن سید طاہررضا ہمدانی پنجاب فلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب فلم سنسر بورڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے معروف اداکار توقیر ناصر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب اس عہدے کی ذمہ داریاں سیکریٹری اطلاعات و ثقافت سید طاہر رضا حمدانی سنبھالیں گے، جو بورڈ کے نئے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔اداکار، مصنف اور میزبان واسع چوہدری کو بورڈ کا وائس چیئرمین بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے قبل بھی پاکستان تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں، فلم سنسر بورڈ اور فلم کمیٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔نئی انتظامیہ کے تحت بورڈ کی از سر نو تشکیل کی گئی ہے جس میں اداکارہ ریشم سمیت شوبز انڈسٹری کی دیگر معروف شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ توقیر ناصر کو 2023ء میں دو سال کے لیے پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، تاہم مدت پوری ہونے سے قبل ہی انہیں عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا۔