صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 4 جولائی 2025 17:20

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو دلی مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے پاکستانی کھلاڑیوں کی مالدیپ کے خلاف 35-60 کی شاندار فتح کو سراہا اور کہا کہ قومی ٹیم نے جنوبی کوریا میں ایشیائی چیمپئن بن کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، امید ہے مستقبل میں ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔