عزت دینے سے عزت ملتی ہے، زرنش خان کی نادیہ خان پر تنقید

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:28

عزت دینے سے عزت ملتی ہے، زرنش خان کی نادیہ خان پر تنقید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے ساتھی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹااسٹوری میں نادیہ خان کے ہانیہ اور دلجیت سے متعلق بیان کو ری شیئر کرتے ہوئے زرنش نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عزت دینے سے عزت ملتی ہے۔

(جاری ہے)

زرنش خان نے نادیہ خان کے مذکورہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کم از کم اب آپ کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ دیگر لوگ کیسا محسوس کرتے ہیں، جب آپ ان کے بارے میں برا بھلا کہتی ہیں۔انہوں نے لکھا، آپ کو کیا حق ہے کہ آپ کسی کے بارے میں ریمارکس پاس کرائیں، ان کا مذاق اڑائیں یا ان پر تنقید کریں زرنش خان نے کہاکہ اپنی باری آئی تو برداشت نہیں لیکن خود جو مرضی اور جہاں مرضی بیٹھ کر کہتی رہیں، یہ اچھا ہے۔ عزت دینے سے عزت ملتی ہے، تھوڑا آپ اپنی زبان پر قابو کریں تاکہ باقی کسی کو موقع نہ ملے۔انہوںنے کہاکہ یہ پیغام صرف ان کے لیے نہیں، بلکہ ہماری عوام کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں اپنے کام سے کام رکھنے کی ضرورت ہے۔