معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی فنکاروں اور اینکرز کو وارننگ

جمعہ 4 جولائی 2025 21:53

معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی فنکاروں اور اینکرز کو وارننگ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان جو اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں انہوں نے فنکاروں اور اینکرز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب وہ مزید برداشت نہیں کریں گی اور ان پر تبصرے کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

(جاری ہے)

نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب بہت ہو گیا‘ کیونکہ جن کو گھر والے تمیز نہ سکھائیں اور اپنی اخلاقایات کو چند ڈالرز کے لیے بیچ دیں تو میں ان لوگوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ اب اگر کسی نے میرے بارے میں کوئی ذاتی تبصرہ کیا تو میں ا?پ کے خلاف لیگل ایکشن لوں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا اپنے خلاف تبصرے کرنے والوں کے خلاف کریمنل ڈیفیمیشن کیس، سول ڈیفیمیشن کیس اور پیکا قوانین کے تحت کیس دائر کروں گی پھر ا?پ کو سالوں تک عدالتوں کے چکر لگانے پڑیں گے اور ا?پ کے تمام پیچز اور چینلز بھی بند ہو جائیں گے۔نادیہ خان نے مزید کہا کہ اب بہت ہو گیا، پرسنل ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ہر پوڈکاسٹ پر ویوز لینے کے لیے میرا ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں تمام لوگوں کو ا?خری وارننگ دے رہی ہوں اب اگر کسی نے ذاتی تبصرہ کیا تو اس کو عدالت میں دیکھوں گی۔