آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

منگل 20 اکتوبر 2015 12:21

لاہور۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اکتوبر۔2015ء)محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے‘تاہم مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان و کشمیر سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ بارش پٹن میں 55 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ جہلم 8‘میر کھانی9‘سیالکوٹ 7‘اسلام آباد7‘منگلا 4 اور بہاولپور میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہاکہ آئندہ 3 یوم کے دوران ملک کے موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔