آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 21 اکتوبر 2015 14:18

لاہور۔21اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اکتوبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو یوم تک لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

جب کہ اگلے 24گھنٹوں میں بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ جبکہ ملک میں سب سے زیادہ گرمی مٹھی اور تربت میں پڑی جہاں پرزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔