خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں اگلے چار روز کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا

بدھ 28 اکتوبر 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اکتوبر۔2015ء) زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں اگلے چار روز کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔کم سے کم درجہ حرارت قلات منفی 03، سکردو منفی 02، کالام، استور منفی 01، جبکہ دیر 01 اور چترال میں 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ روزکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مری میں 02 ملی میٹر جبکہ مظفر آباد، بالاکوٹ، راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔