ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 29 اکتوبر 2015 11:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء ) ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، قلات، سکرد و میں درجہ حرارت منفی 2، استور منفی 1، جبکہ دیر 0 اور چترال میں 09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،متاثرین زلزلہ نے کھلے آسمان تلے سخت سردی میں رات گزاری ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں جمعرات سے ہفتے کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔