محکمہ موسمیات کی زلزلہ متاثرہ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں اگلے تین روزتک موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی

آ ئند ہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا

جمعرات 29 اکتوبر 2015 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء)محکمہ موسمیات نے زلزلہ متاثرہ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں اگلے تین روزتک موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔آ ئند ہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ‘پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ زلزلہ سے متاثرہ خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان کے علاقوں میں ہفتے کے دوران موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج ملک میں سب سے زیادہ سردی قلات اورسکردو میں پڑی ‘جہاں درجہ حرارت منفی دوڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ استورمنفی ایک اوردیرمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گر گیا۔