لاہور : جہاں رانا ثنا اللہ جیسا قاتل صوبائی وزیر ہو گا وہاں کا قانون اور کیا کرے گا؟؟ یہ لوگ اقتدار میں آ کر پیسہ بناتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، لاہور کے لوگوں کو یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ میں ان کے ساتھ ہوں، پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی نیوز کانفرنس
سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 اکتوبر 2015 16:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 اکتوبر 2015 ء) : پاکستان تحریکٍ انصاف کے چئیر مین سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران کان کا کہنا تھا کہ جہاں رانا ثنا اللہ جیسا قاتل صوبائی وزیر ہو گا وہاں کا قانون کیا کرے گا ، قاتل خود صوبائی وزیر قانون کے خلاف بیان دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی وزیر ہونے کے ناطے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی .
انہوں نے کہا کہ آج میں لاہور کی عوام کو یہ پیغام دینے آیا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اور آگے بھی آپ کا ساتھ دوں گا.انہوں نے کہا کہ ن لیگ صاف اور شفاف الیکشن نہیں کروا سکتی ، ن لیگ ا“نا ایمپائر کھڑا کر کے الیکشن میں حصہ لیتی ہے .(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں ٹیکنیکل طریقے سے فراڈ کیا گیا جس کے بعد انتخابی بے ضابطگیوں کے مزید ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں.
ملک میں تمام کرپٹ پارٹیوں کا گٹھ جوڑ ہے ، کے پی کے کی نیب نے اپنے وزیر کو گرفتار کیا تو سب چُپ رہے لیکن جیسے ہی ان میں سے کسی کے پیسے کو ہاتھ بھی لگایا جائے تو تمام کرپٹ جماعتیں ایک گروہ بنا کر ایک طرف ہو جاتی ہیں. اور حکومت کو خطرہ ہے، جمہوریت کو خطرہ ہے کے نعرے لگاتی ہیں. عمران خان نے مزید کہا کہ کے پی کے اس وقت کارکردگی کے لحاظ سے نمبر ون صوبہ ہے. جمہوریت کا اصل نام ہی احتساب ہے اور کے پی کے حکومت بلا امتیاز احتساب کرتی ہے. کے پی کے میں تمام ترقیاتی کام ہم خود کر رہے ہیں. کے پی کے میں کسی بھی کام کے لیے ہم نے امداد طلب نہیں کی. عمران خان نے انپی نیوز کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی نفری تعینات کی جائے . زلزلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ زلزلے کے باعث ہلاکتوں اور نقصان پر افسوس ہے ، پشاور، شانگلہ اور زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا . زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کام بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.