ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

جمعہ 30 اکتوبر 2015 11:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء )ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مالم جبہ ،سکردو میں درجہ حرارت منفی 2، استورمیں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال میں 05 ،گلگت، دیر02 اور ہنزہ میں 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں جمعہ سے ہفتے کے دوران موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔