شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگا ،سندھ کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں ،جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکہ کے ملزماں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرائے میں لایا جائے گا سوگوار خاندانوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں،ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ جنرل بلال اکبر
پیر 2 نومبر 2015 00:02
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1نومبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندہ جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگا سندھ کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکہ کے ملزماں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرائے میں لایا جائے گا سوگوار خاندانوں کے دکھوں میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی رہنماء و چیئر مین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اور شہدائے شب عاشور جیکب آباد کی تعزیت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔(جاری ہے)
جیکب آباد، شکارپور، شہدادکوٹ و دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے مراکز، ٹریننگ کیمپس اور سہولت کار موجود ہیں، جن کے خلاف پاک فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بھرپور آپریشن کیا جائے۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر نے کہا کہ ہم دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور سانحہ جیکب آباد کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جیکب سمیت سندھ کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے دریں اثناء شہداء کے ورثاء کے درمیان چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت نے سانحہ جیکب آباد پر جس بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ نواز لیگ نے سانحہ شکارپور اور جیکب آباد کے بعد ورثاء سے تعزیت تک نہ کی۔ نواز لیگ دہشت گردوں سے اپنے راستے جدا کر کے مظلوموں کا ساتھ دے۔ پاک وطن کے بہادر عوام اور شہداء کے وارث 3نو مبرکو دہشتگردی کے خلاف بھر پور احتجاج کر کے فرقہ وارانہ منا فرت کو دفن کریں گے۔سانحہ چھلگری و جیکب آباد میں شیعہ سنی مسلمان عزاداروں کی شہادت نے یہ بات ثابت کر دی کہ یہ دھرتی حسینیوں کی سر زمین ہے جہاں ظالم یزیدی اور تکفیری عناصر کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔سازشی عناصر بلوچستان سمیت ملک بھر میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن باشعور شیعہ سنی اقوام دشمنیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کہ بلوچستان کے علاقہ چھلگری و سندھ کے علاقہ جیکب آباد میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث عناصر کو جلد ازجلد گرفتار کرکے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.