عمران خان کا کتوں سے لگاوٴ اور جمائمہ سے تعلق ریحام سے طلاق کی وجہ بنا، برطانوی اخبارکا دعویٰ
عمران خان نے ریحام کو ایس ایم ایس پر 3 مرتبہ طلاق، طلاق، طلاق کا پیغام بھیجا،ریحام خان کے رشتہ دار جب چاہتے بنی گالہ آ جاتے ، عمران خان کے رشتہ دار اور دوستوں کا بنی گالہ آنا ریحام کو پسند نہیں تھا،رپورٹ
اتوار 8 نومبر 2015 12:40
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء ) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے لیکن عمران کا کتوں سے بے پناہ لگاوٴ اور سابق اہلیہ جمائمہ خان سے تعلق عمران اور ریحام کے درمیان طلاق کی اصل وجہ بنا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان بہت سے معاملات پر اختلافات تھے، ریحام خان کے رشتہ دار جب چاہتے بنی گالہ آ جاتے لیکن عمران خان کے رشتہ دار اور دوستوں کا بنی گالہ آنا ریحام کو پسند نہیں تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریحام کو عمران خان کے کتوں کا بیڈ روم میں آنا بالکل بھی پسند نہیں تھا جب کہ عمران خان کا اپنی سابق اہلیہ جمائمہ سے تعلق بھی ریحام کو پسند نہیں تھا اور یہی اختلاقات دونوں کے درمیان طلاق کی اہم وجہ بنے۔(جاری ہے)
ریحام خان سیاست میں انٹری کے ساتھ عمران خان کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتی تھیں۔برطانوی اخباز کے مطابق عمران خان نے ریحام کو ایس ایم ایس پر 3 مرتبہ طلاق، طلاق، طلاق کا پیغام بھیجا اور ای میل بھی بھیجی۔
ریحام خان کو طلاق کا ایس ایم ایس برمنگھم ایئرپورٹ پہنچے پر ملا۔ اخبار کے مطابق دونوں کے درمیان مالی معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام کے درمیان گزشتہ ماہ علیحدگی کے بعد گزشتہ روز باقاعدہ طلاق ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ سے ہی دونوں کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تاہم ریحام خان نے پی ٹی آئی رہنماوٴں سے پیسے لینے اور عمران خان کو زہر دینے سے متعلق تمام خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
-
جنگ بندی اورغزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلا چاہتے ہیں، حماس
-
اسرائیل نے 40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، برطانیہ
-
اسرائیل میں قید فلسطینی نوجوان ادیب نے ایوارڈ جیت لیا
-
اعلی امریکی سفارت کارکی شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات
-
سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منظوری بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سربراہ نے دی تھی، امریکی اخبار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.