لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا،ایئر پورٹ پر صبح کے وقت حد ِنگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی
پیر 9 نومبر 2015 12:06
لاہور/حافظ آباد/گلگت /چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) لاہور اور ملحقہ علاقوں میں دھند کا سلسلہ شروع ہوگیا،ایئر پورٹ پر صبح کے وقت حد ِنگاہ پانچ میٹر تک رہ گئی‘ بالائی علاقوں میں سردی کا راج برقرارہے‘گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں پہاڑوں پر برفباری ‘موسم کی سختی سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں‘کشمیر میں مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی ۔
تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی لاہورمیں دھندنے ڈیرے ڈالنا شروع کردیئے،صبح کے وقت فضا میں دھندکے ننھے ننھے قطروں نے سفیدچادر تان لی،جس کے باعث حد نگاہ کم ہوکر رہ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایئر پورٹ پر نظر آنے کی حد5میٹرتھی،دھند کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،موٹروے اور ہائی ویز پولیس نے دھند کے دوران ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے اور تیز رفتاری پر قابو رکھنے کی ہدایت کی ہے -محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں ایک سے دو روز کے دوران مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.