افغانستان،ہزاروں افراد کا خراب موسم کے باوجود داعش کے ہاتھوں 7 شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
بدھ 11 نومبر 2015 14:36
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) افغان دارالحکومت کابل میں ہزاروں افراد نے خراب موسم کے باوجود داعش کے ہاتھوں 7 شہریوں کے قتل کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے استعفیٰ اور عام شہریوں کی جان ومال کی حفاطت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔
(جاری ہے)
بدھ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں 20 ہزار سے زائد شہریوں نے خراب موسم کے باوجود زابل میں داعش کے ہاتھوں 7 شہریوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہاکہ حکومت عام آدمی کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔مظاہر ین نے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکیٹو عبداللہ عبداللہ کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے داعش کے ہاتھوں قتل ہونے والے سات شہریوں کی لاشیں بھی اٹھا رکھی تھیں۔ واضح رہے کہ افغان صوبہ زابل میں گزشتہ ماہ شدت پسندوں کی طرف سے ہزارہ برادری کے اغواء کیے گئے سات شہریوں کے چند روز قبل سرقلم کردےئے گئے تھے ۔افغان صدر نے واقعے کی شدید مذمت کی تھی ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.