ملک بھر میں چوری اور راہزنی کی وارداتیں پنجاب میں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد ، قتل و دیگر واقعات میں 37 فیصد کمی ہوئی‘وفاقی وزارت داخلہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب
ذیشان حیدر بدھ 11 نومبر 2015 19:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں چوری اور راہزنی کی وارداتیں پنجاب میں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد جبکہ قتل کے دیگر واقعات میں 37 فیصد کمی ہوئی۔
(جاری ہے)
وزرات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتا یا کہ ملک بھر میں چوری کے 3 لاکھ 74 ہزار مقدمات میں سے 3 لاکھ 10 ہزار مقدمات صرف پنجاب میں درج ہوئے، جبکہ راہزنی کی 1 لاکھ 20 ہزار وارداتوں میں سے 93 ہزار پنجاب میں ہوئیں۔
وزرات کے مطابق سندھ میں چوری کے 46 ہزار اور راہ زنی کے 21 ہزار جبکہ خیبر پختونخوا میں چوری کے 8 ہزار اور راہزنی کے 765 مقدمات درج ہوئے۔رینجرز کے کراچی آپریشن کی 10 ستمبر تک کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد جبکہ قتل کے دیگر واقعات میں 37 فیصد کمی ہوئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.