رواں ہفتہ کے دوران ملک میں گندم کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
جمعہ 13 نومبر 2015 21:21
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 نومبر۔2015ء) رواں ہفتہ کے دوران ملک میں گندم کی کاشت کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں آئندہ 36 سے48 گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہے گا اور بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب اور کوئٹہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 54 ملی میٹر جبکہ دیر 48، مالم جبہ 43، چترال 27، مظفرآباد 26، سیدو شریف 25، کالام، دروش 24، لوئر دیر، پارہ چنار21، میرکھانی 20، گوپس 19، مری 18، ایبٹ آباد، استور17، سکردو 15، گڑھی دوپٹہ 14، گلگت 10، چلاس 08، کوئٹہ، ہنزہ 06، راولاکوٹ، رسالپور 4، چراٹ، پشاور 3، بونجی، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، گولڑہ، سیدپور2، کوٹلی، بنوں، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد) اورمنگلا میں 1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.