سرحد ی شہر چمن اور گردنواح میں سردی شروع ہوتے ہی خشک میوہ جات، قہوہ چائے اور سوپ کے استعمال میں اضافہ ،لنڈا بازاروں میں رش

منگل 17 نومبر 2015 18:08

چمن۔17نومبر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء )بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردنواح میں موسم اچانک سرد ہونے سے خشک میوہ جات ، قہوہ چائے اور سوپ کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک افغان سرحدی علاقوں چمن اور گردنواح میں موسم اچانک سردہوگیا جس کی وجہ سے قہوہ چائے اور سوپ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے ،چمن میں قہوہ ،سبز چائے اور سوپ کے شوقین افراد نے دکانوں اور ہوٹلوں جبکہ سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوے خریدنے کے لیے لنڈا بازاروں کا رخ کرلیا،اس موقع پر چمن کے دکانداروں اور ریڑھی فروشوں نے کہا کہ سردی کی شدت میں اضافے سے خشک میوہ جات ،قہوہ ،سبز چائے اور سوپ کے مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے کاروبار میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں چمن میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔