ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی

جمعرات 26 جون 2025 21:30

ساہیوال چک 28 ٹو آر طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق ، سات افراد زخمی
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) ساہیوال میں طوفانی بارش کے سبب ایک بچی جاں بحق اورسات افراد زخمی ہو گئے۔آج صبح ساہیوال میں طوفان کے بعد بارش ہوئی جس کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا طوفان کے سبب ضلع اوکاڑہ بستی ریاضاآباد بنگلہ گوگیرہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پاکستانی پل نزد پار ک جنگلات حجرہ شاہ مقیم،چھت گرنے سے ایک نو جوان زخمی ہو گیاایک اور چھت گرنے سے ملکا والی گلی صمد پورہ اوکاڑہ میں بھی ایک بوڑھا، چک 28 ٹو آر میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جھلس گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔گارڈن ٹاؤن علامہ اقبال روڈ اوکاڑہ میں ایک کار میں بارش کے سبب پانی بھر گیاڈرائیو ر کو ریسیکو نے امداد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

شیخ بستی اوکاڑہ میں ایک بوسیدہ مکان گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیاجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اڈہ گمبر اوکاڑہ میں بھی ایک نوجوان مکان کی چھت گرنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔چک 70فور آر کچا پکا نور شاہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔مونسپل کار پو ریشن ساہیوال کوٹ خادم علی شاہ ،چک 85چھ آر ،چک 86 چھ آر ،شادمان ٹاؤن ،شاداب ٹاؤن،عنایت الہی کالو نی، منظور کالونی، شریف کالونی، کچی آبادی جہاز گراؤنڈ، 89چھ آر روڈ ، کی پا نی میں ڈبو ئی ہو ئی گلیوں اور بازاروں کے سیوریج سسٹم کی بندش کے سبب کو ئی کار کر دگی نہ دکھا سکی۔

پسپ پرو گرام کے تحت بچھائی گئیںتمام سیوریج لائن کی کارکر دگی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔ جی ٹی روڈ بیرونی اڈہ لاریاں چک 90 چھ آر کی سیوریج لائن بیٹھ جانے کے سبب شہریوں کو مشکلا ت کا سامنا کر ناپڑا۔