Live Updates

وزیراعظم سے طارق فضل چوہدری راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان کی ملاقات

جمعرات 26 جون 2025 22:26

وزیراعظم سے طارق فضل چوہدری راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ملاقات میں شرکا نے وزیراعظم کو آئندہ سال کا عوام دوست بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی منظوری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ملاقات میں اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات