Live Updates

ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

جمعرات 26 جون 2025 22:17

ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے جی آئی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی میں 29 ویں کانوکیشن تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کے اعلامئے پر دستخط نہ کرنے پر ہم بھارت سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر اسرائیل کی جارحیت، ظلم وزیادتی کی مذمت کی ہے،ہم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مذمتی قرارداد بھی پاس کی ہے،کل ایران کے سفیر میرے پاس آئے تھے انہوں نے ہمارا شکریہ بھی ادا کیا، پاکستان کے واضح موقف اپنانے پر ایران کے پارلیمنٹ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگے،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا اقدام کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے،بھارت ایک طرفہ سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کرسکتا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات