ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 26 جون 2025 21:30

ساہیوال، رنجش کی بنا پر زمیندار کا کزن اغوا ،8اغوا کار وں کے خلاف مقدمہ ..
سا ہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)نواحی گاؤں چری کھوکھراںہڑپہ سے ز میندار صابر علی کے کزن شیراز احمد کو رنجش کی بنا پر آٹھ مسلح افراد نے زبردستی اغوا کر لیا اور کار میں ڈال کر نا معلوم مقام پر لے گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق صابر علی کا کزن شیراز احمد موٹر سائیکل پر اپنے دوست سے ملنے آرائیاں والی بستی جا رہا تھا کہ مقصود، محبوب ،سفیان بھٹی نے پانچ نا معلوم ملزموں کے ہمراہ رنجش کی بنا پر پسٹل دکھا کر روک لیا تشدد کر کے زخمی کرنے کے بعد کار میں ڈال کر اغوا کر کے لے گئے فریقین میں چند روز قبل معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس ہڑپہ نے صابر علی کی مدعیت میں مقدمہ 365 ت پ آٹھ ملزموں کے خلاف درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :