شمالی پیرس میں‌ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ۔ غیر ملکی ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 نومبر 2015 10:56

شمالی پیرس میں‌ پولیس کا سرچ آپریشن جاری ، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ۔ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 نومبر 2015 ء) : پیرس میں پولیس کی جانب سے آج صبح شروع کیا گیا انسدادٍ دہشت گردی آپریشن تاحال جاری ہے .

(جاری ہے)

پولیس نے سینٹ ڈینس کا علاقہ خالی کروا لیا ہے جبکہ دو مبینہ دہشت گردوں کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کیا ، غیر ملکی ایجنسی کے مطابق مشتبہ افراد اور پولیس کے مابین فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے. واضح رہے کہ پیرس حملوں کے بعد ملک بھر میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی اداروں کی مدد سے ملک بھر میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے.