آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا ‘محکمہ موسمیات

بدھ 18 نومبر 2015 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 نومبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ خیبرپختونخواہ اورگلگت بلتستان کے علاقوں سمیت پہاڑی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، استورمنفی چار، پارہ چنار،اسکردو منفی تین جبکہ گوپس میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :