ملکی با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، زلزلے سے متاثرہ علاقے متاثر،وسطی کرم میں جلانیوالی لکڑی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

ہفتہ 21 نومبر 2015 12:22

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء)ملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ زلزلے سے متاثر علاقے متاثر،وسطی کرم میں جلانیوالی لکڑی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ملک کے با لائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران زلزلہ سے متاثرہ خیبر پختونخواہ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بیشتر علاقوں میں موسم ابرآلود اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے پہاڑوں پر آج بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے جبکہ دوسری بالائی حصوں اور ا کثر میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے ۔زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں موسم کی سختیاں زلزلہ متاثرین کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ، سخت سرد ی اور ناکافی سہولیات بچو ں اور بڑوں میں مختلف قسم کی موسمی بیماریوں کا باعث بن رہی ہے۔سردی کی شدت کو کم کرنے کے کیے جلائے جانے والی لکڑی کی قیمت سردی بڑھنے کے ساتھ مہنگی ہوتی جارہی ہے،جس سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز درجہ حرارت اسکردو منفی03،قلات،پارہ چنار،استورمنفی02اور گوپس میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔