برطانیہ کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ‘سردی کی شدت بڑھ گئی

ہفتہ 21 نومبر 2015 15:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) برطانیہ کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی برفباری شروع ہوگئی ہے جس کے بعد سردی کی شدت بھی بڑھ گئی ،برطانیہ کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی روز سے جاری آندھی طوفانی بارشوں کے بعد بعض مقامات پر موسم سرما کی پہلی برفباری کاآغاز ہوگیا ‘ رواں سال کیدوران موسم سرما کے آغا زپر ہی موسم انتہائی سرد ہوگیا ‘ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال برفباری کی شدت گذشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :