آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 23 نومبر 2015 14:05

لاہور۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 نومبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے ماہر ین نے آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، اور ژوب ڈویژن سمیت فاٹا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگلے دو یوم میں ملک کے موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گذشتہ روز بھی ملک میں زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پارا چنار اور کوئٹہ میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کی صبح ملک میں سب سے زیادہ سردی پارا چنار میں پڑی جہاں پر کم از کم درجہ حرارت منفی 02 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات اور گوپس میں منفی 01 درجہ سینٹی گریڈ رہا۔

متعلقہ عنوان :