اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ؛ حکومت کا شہرمیں ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع
منگل 24 نومبر 2015 19:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء) وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر حکومت کی جانب سے وفاق کے باسیوں کے لیے ایک ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسہ عام کے بعد مریم نواز دیگر لیگی اہم رہنماؤں کے ہمراہ وفاق کے شہریوں سے جلسہ عام سے خطاب کر کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گی ۔
آن لائن کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے لیگی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، راجہ ظفرالحق ودیگر سے اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ بلدیاتی الیکشن سے قبل ووٹوں کی خریداری کے لیے آئینی و قانونی ہارس ٹریڈنگ کی جائے ۔ن لیگ ذرائع کے مطابق میاں محمد نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ وفاق میں صاف پانی کی قلت ،سیوریج کا بوسیدہ نظام ،سڑکو ں کی مرمت ،کچی آبادیوں کے مسائل،بوسیدہ عمارتوں کی مرمت سمیت دیگر کاموں کے حوالے بتایا گیا ہے اور اس پر لاگت ڈیڑھ ارب روپے کے قریب آ سکتی ہے تاہم حکومت نے خطیر رقم پر مبنی ایک بلدیاتی پیکج ترتیب دیا ہے جو کہ حلقہ این اے 48اور حلقہ این اے 49کی عوام کو دیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.