گورنر سندھ شہید ہونیوالی فلائنگ آفیسر مریم مختار کے گھر پہنچ گئے، مریم مختار کے نام سے فلائی اوور منصوب کرنے کا اعلان
سندھ کی جامعات میں ان کے نام سے شعبے قائم کئے جائیں، گورنر سندھ
جمعرات 26 نومبر 2015 23:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان جمعرات کی شام پاکستان ایئرپورٹ کی شہید ہونے والی فلائنگ آفیسر مریم مختار کے گھر پہنچ گئے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مریم مختار کی شہادت پر ان کے والد کرنل (ر) مختار شیخ سے افسوس کا اظہارکیا۔ گورنر سندھ نے شہید مریم مختار کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مریم مختار با صلاحیت ، باہمت اور بہادر آفیسر تھیں انہوں نے پاکستان کی فائٹر پائلٹ بن کر اپنے آپ کو بچیوں کے لئے رول ماڈل بنا لیا تھا شہادت کے اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی بہادری اُن کو ہمیشہ دوسروں سے ممتاز رکھے گی۔(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ پوری قوم کو مریم مختار پر فخر ہے اس موقع پر ایئر آفیسر کمانڈنگ بھی ان کے ساتھ تھے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ہدایت جاری کی کہ کراچی کے نئے تعمیر ہونے والے بالائی گزرگاہ کو مریم مختار کے نام سے منصوب کیا جائے ، ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ سندھ کی جامعات میں ان کے نام سے شعبے قائم کئے جائیں ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے مریم مختار کے نام سے فلائی اوور منصوب کرنے کا اعلان کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مریم مختار کے نام سے سندھ کی تمام جامعات میں ڈپارٹمنٹ قائم کیا جائے گا ۔سندھ کی تمام جامعات میں مریم مختار شہید کی یادگار بھی تعمیر کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مریم مختار جنوبی ایشیا کی پہلی فائر فائیٹر خاتون پائلٹ تھی ۔ مریم مختار پاکستانی قوم کے کئے ایک رول ماڈل تھیں ۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.