وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت 6 کروڑ سے زائد کی رقم چھوٹے کسانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے،اسسٹنٹ کمشنر
جمعرات 26 نومبر 2015 23:15
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) اسسٹنٹ کمشنر سیف اﷲ ساجد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت تحصیل بورے والا میں چھ کروڑ پانچ لاکھ کی رقم چھوٹے کسانوں میں تقسیم کردی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ڈی سی او وہاڑی کو دی گئی بریفننگ کے دوران کیا اس موقع پر تحصیلدار بورے والا رانا اعجاز احمد خاں ،نائب تحصیلدار طاہر خاں کھچی،ڈی ڈی او ایگریکلچر چوہدری کلیم نثاراور نیشنل بنک کے آپریشنل مینجر راؤ محمد عثمان بھی موجود تھے انہوں نے بتا یا کہ بورے والا میں 15ہزار 6سو کے قریب ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم کاشتکاری کرنے والے کسانوں کا وزیر اعظم کا ریلیف پیکج کے تحت امداد کے لئے سروے کیاگیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے تیسرے مرحلے میں7600 کسانوں کے امدادی رقوم کے چیک بورے والا پہنچ چکے ہیں جن کی تقسیم کے لئے ایم سی ہائی سکول بورے والا میں کیمپ لگا یا گیا ہے جہاں پر کسانوں کی رہنمائی کے لئے محکمہ مال ،محکمہ زراعت ،نادرا اور نیشنل بنک کے کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ امدادی چیک کے حصول کے لئے آنے والے کاشتکاروں کے لئے چائے پانی اور بیٹھنے کے لئے میسر ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.