افغانستان کا سرحدی معاملات سمیت دیگر اہم ایشوز پر پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ
افغان صدر اشرف غنی کل) پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے
اتوار 29 نومبر 2015 17:05
اسلام آباد /پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 نومبر۔2015ء) افغانستان نے سرحدی معاملات سمیت دیگر اہم ایشوز پر پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ افغان صدر اشرف غنی (کل) پیر کو پیرس میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی‘ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود اچکزئی‘ اے این پی کے نائب صدر افراسیاب خٹک اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور افغانستان کے تحفظات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان نے پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان (کل) پیر کو پیرس میں ملاقات کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.