مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے اپنے والد کے حالیہ بیانات کی حمایت کردی،مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے ،پاک بھارت سربراہان کو نئی دہلی یا اسلام آباد میں ایک دوسرے سے ضرور ملنا چاہیے تاکہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کا ماحول پیدا کیا جاسکے،ہم نے ہمیشہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کی ہے ،مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ کا انٹرویو
اتوار 29 نومبر 2015 19:44
نئی دہلی/ سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات اور بھارتی افواج کے دہشتگردوں سے مقابلہ نہ کرسکنے سے متعلق اپنے والد فاروق عبداللہ کے بیانات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہہم نے ہمیشہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کی ہے ،مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے ،پاک بھارت سربراہان کو نئی دہلی یا اسلام آباد میں ایک دوسرے سے ضرور ملنا چاہیے تاکہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔
اتوار کو بھارتی میڈیا کو دےئے گئے ایک انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کی ہے اور تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کرنے کے حق میں ہیں۔(جاری ہے)
لیکن سچائی یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رشتے میں اتنا تناؤ ہے کہ اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ کسی سطح کے مذاکرات اور کہاں پرکرنے ہیں۔موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف میچ بھی کھیلنے کو تیا رنہیں ہیں اور اگر میچ کھیلنے کیلئے مذاکرات بھی ہوتے ہیں تو وہ بھی کسی دوسرے ملک میں ۔
ایسی صورتحال میں مذاکرات کا ماحول ٹھیک ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔انکا کہنا تھاکہ ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کو نئی دہلی یا اسلام آباد میں ایک دوسرے سے ضرور ملنا چاہیے تاکہ کشیدگی کو کم کرکے مذاکرات کا ماحول پیدا کیا جاسکے۔عمر عبداللہ نے اپنے والد فاروق عبداللہ کو درست قرا ر دیتے ہوئے کہاکہ ہتھیاروں کا استعمال صرف ایک مخصوص حد تک ہی کیا جاسکتا ہے اسکے بعد سیاسی مذاکرات کو ہی آگئے لے کر چلنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.