پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا
پیر 30 نومبر 2015 23:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اسلحہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر قتل وغارت کے لئے استعمال ہونا تھا۔
(جاری ہے)
رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر پیر کو بھیم میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے 7 ایس ایم جیز، پانچ 30 بور پستول، ایک ٹرپل ٹو رائفل، دو سات ایم ایم رائفل، 303 رائفل جبکہ ملزم کے قبضے سے 2 بلٹ پروف جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ اسلحہ پانچ دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کے موقع پر قتل وغارت کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.