اسلام آباد : بد قسمتی سے پاک بھارت وزرائے اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیںہے ، وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا سن کر دھچکا لگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان
سمیرا فقیرحسین بدھ 2 دسمبر 2015 12:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا وزیر اعظم نواز شریف پر اسٹیبلشمنٹ کا خوف سوار رہتا ہے ، نواز شریف با اعتمادطریقے سے آگے بڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج نبرد آزما ہے ، لیکن وزیر اعظم نواز شریف پاک فوج کی ساکھ کو کمزور کر رہے ہیں، عمران خان کا کہنا تھا کہ کھٹمنڈو میں وزیراعظم نواز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات کا سن کر دھچکا لگا ، بد قسمتی سے پاک بھارت وزرائے اعظم میں قائدانہ صلاحیت نہیں ہے، مودی دائیں بازو کے حامیوں کے غلام بن چکے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز مودی ملاقات کا اہتمام بھارتی اسٹیل ٹائیکون نے کیا جس پر حیرت ہے ، وزیر اعظم نواز شریف کے بزنس مفادات ملک کے مفادات سے متصادم ہیں، پی ٹی آئی چئیر مین کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لیے دیرینہ مسائل کا حل اور سرحدی کشیدگی کاخاتمہ ضروری ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کا اہتمام حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ عمران خان نے مزید شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی حالیہ ملاقات پر بھی تشویش ہے . انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے دوران ہوئی بات چیت سے متعلق قوم کو آگاہ کریں.
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.