کراچی کے امن کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کو ہر قیمت پر دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، انسداد دہشت گردی آپریشن سے واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، اس آپریشن کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف
بدھ 2 دسمبر 2015 21:32
اسلام آباد/ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کو ہر قیمت پر دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔
(جاری ہے)
بدھ کو اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے ملکی سلامتی کے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کراچی کو ہر صورت دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے اور شہر قائد کی رونقیں دوبارہ بحال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کو یرغمال بنانے والی قوتیں مٹا کر رکھ دی جائیں گی، انسداد دہشت گردی آپریشن سے واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، اس آپریشن کو دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھا جائے گا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے، گزشتہ دو سالوں میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور تعاون کیا ہےمزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.