سرگودھا اور گردونواح میں دھند کا راج‘ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 دسمبر 2015 16:44

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔07 دسمبر۔2015ء)سرگودھا اور گردونواح میں دھند کا راج‘ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا‘ شہریوں نے کوئلے جلا کر سردی کو کم کیا سوموار کے روز صبح سویرے پڑنے والی دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہری سر وغیرہ ڈھانپ کر نکلیں کیونکہ خشک سردی کی وجہ سے لوگ بیماریوں کی لپیٹ میں آجاتے ہیں لہذا تمام افراد سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑے اور سر ‘ ناک ‘ کان وغیرہ ڈھانپ کر رکھیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔